• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں سرکاری اسکولز کو انتظامی طور پر مضبوط بنانے کی جانب قدم

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ(فائل فوٹو)۔
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ(فائل فوٹو)۔

ترجمان محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے میں پہلی بار سرکاری اسکولز کو انتظامی طور پر مضبوط بنانے کی طرف قدم بڑھایا گیا ہے۔ 

کراچی سے ترجمان کے مطابق اسکول اسپیسفک بجٹ کے تحت سرکاری اسکولز کو 18 ارب 63 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ 

وزیر تعلیم سندھ نے اس حوالے سے کہا کہ اسکولز کو پیسے جاری ہوچکے ہیں، نگرانی میں سول سوسائٹی ساتھ دے۔ 

انھوں نے کہا ہیڈ ماسٹرز، پرنسپل کے پاس مالی اختیارات ہیں، کسی دباؤ کے بغیر مسائل حل کریں۔ 

سید سردار علی شاہ نے کہا بلاول بھٹو کے وژن اور وزیراعلیٰ کی رہنمائی کے مطابق اسکولوں کو بااختیار بنایا ہے۔ امید ہے اسکول سربراہ، اسکول کی بہتری کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید