پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما قمر زمان کائرہ اور سینیٹر فرحت اللّٰہ بابر نے کہا ہے کہ حکمران ہار مان لے تو کل دوسری جماعتیں بھی اٹھیں گی۔
لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی یاد میں منعقدہ تقریب سے پی پی رہنما قمر زمان کائرہ اور فرحت اللّٰہ بابر نے خطاب کیا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اگر کوئی جماعت حکمران کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردے اور حکمران مان لے کہ ہم اس کے آگے مجبور ہیں تو پھر دوسری اور تیسری جماعتیں بھی اٹھیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہب کے نام پر سیاست میں احتساب نہیں ہوتا، یہ ریاستی طاقت میں اپنا حصہ لینے کی کوشش ہے۔
فرحت اللّٰہ بابر نے مزید کہا کہ عدلیہ کے ذریعے وزیراعظم کو ہٹایا گیا، دوسرے کو بھی ہٹانے کی تیاری تھی کہ انتخابات آگئے۔
انہوں نے کہا کہ پھر نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکالا گیا، اب مسلح تنظیموں کو اُبھارا جا رہا ہے۔