• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان، اسپتال میں 30 سال تک ٹوائلٹ کا پانی پینے کیلئےاستعمال ہوتا رہا

جاپان کےایک اسپتال میں 30 سال تک ٹوائلٹ کا گندا پانی پینے کے صاف پانی کے طور پر استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

جاپان کے ایک خبر رساں ادارے کے مطابق ایک اسپتال میں تقریباً 30 سال تک ٹوائلٹ کا پانی پینے کے صاف پانی کے طور پر استعمال کیے جانے کا انکشاف اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے کیا گیا۔

اوساکا یونیورسٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ اسپتال ڈپارٹمنٹ کے پانی کے کچھ نلکے غلطی سے ٹوائلٹ کے ساتھ جوڑ دیے گئے تھے۔

جب 1993 میں اسپتال کی تعمیر ہوئی تو اس کے 120 نلکے غلط لگا دیے گئے اور ان نلکوں سے آنے والا پانی حیران کن طور پر ہاتھ دھونے، پینے اور غرارے کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا۔

تازہ ترین