• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرد کی تقریر غیر ذمہ دارانہ، نواز کا خطاب نامناسب تھا، راولپنڈی بار

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)ہائیکورٹ بار راولپنڈی کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نےکہاہے کہ ہائیکورٹ بارراولپنڈی کے زیر اہتمام قومی کشمیر کانفرنس 27نومبر کو ہوگی جس سے پاکستان کے قانون کو مطلوب کوئی شخص خطاب نہیں کرسکے گا وہ ہی خطاب کریگا جو موجود ہوگا،علی احمد کرد کی عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں تقریر غیر زمہ دارانہ تھی ، نوازشریف جیسے ملزم عدالتوں سے سزا یافتہ ہیں،جن کے معاملات عدالتوں میں ہیں،کانفرنس سے انکا خطاب نامناسب تھا،کسی پارٹی کے سربراہ نے کانفرنس سے خطاب نہیں کیا،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو بھی ویڈیو خطاب کی اجازت نہیں دی گئی،پی ایم ایل سربراہ کا خطاب شائد پلان تھا، ہائیکورٹ بار کے صدر سردار عبدالرازق خان ایڈووکیٹ نے سیکرٹری شاہد علی شہزاد بھٹی اور ایڈیشنل ویمن سیکرٹری روحما قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی کشمیر کانفرنس کی صدارت صدر آ زاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کرینگے جس سے وفاقی وزیر فواد چوہدری،شاہد خاقان عباسی،سید نئیر حسین بخاری ،سردار عتیق احمد خان ، سپریم کورٹ بار کے صدر احسن بھون ، حریت کانفرنس،جماعت اسلامی سمیت ساری قومی سیاسی قیادت خطاب کریگی، کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوگا جو اقوام متحدہ،یورپی یونین ،انسانی حقوق کی تنظیموں سمیت تمام عالمی اداروں کو بھی بھجوایا جائیگا،قومی کشمیر کانفرنس کا عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے کوئی تعلق نہیں۔

تازہ ترین