• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں ایک شادی میں بجنے والے تیز میوزک، ڈھول باجے اور آتشبازی سے ایک ساتھ 63 مرغیاں ہلاک ہو گئیں۔

رہائشی رنجیت کمار نے بتایا کہ گزشتہ رات ان کے پولٹری فارم کے قریب سے گزرتے ہوئے بارات میں کانوں کو پھاڑ دینے والا میوزک بجایا جارہا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے بینڈ والوں سے کہا کہ میوزک کی آواز کم کریں کیونکہ مرغیاں ڈر رہی تھیں لیکن انہوں نے میری ایک نہ سنی بلکہ دلہے کے دوست الٹا مجھ پر چلائے۔

جانوروں کے ڈاکٹر نے رنجیت کمار کو بتایا کہ مرغیوں کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی جس کے بعد انہوں نے شادی کے منتظمین سے ہرجانے کا مطالبہ کیا اور ایسا نہ کرنے پر پولیس کو درخواست دے دی۔

بعدازاں دونوں فریقین نے پولیس اور عدالتوں کے چکر سے بچنے کے لیے مل بیٹھ کر معاملہ طے کرنے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین