• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروج آفتاب گریمی ایوارڈز میں نامزدگی ملنے پر حیران

پاکستانی گلوکارہ اورموسیقارہ عروج آفتاب کو 64 ویں گریمی ایوارڈز میں نامزدگی ملنے پر حیران ہیں۔

عروج آفتاب نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر  64 ویں گریمی ایوارڈز میں نامزدگی ملنےپر اپنا ردِعمل دیاہے۔ 

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’وہ حیران بھی ہیں اور خوش بھی‘۔

خیال رہے کہ عروج آفتاب، جنہوں نے دنیا بھر میں لوگوں سے اپنی سحرانگیز موسیقی اور گانوں کے مختلف انداز کے لیے داد وصول کی، اب 2022 کے گریمی ایوارڈز کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔

ریکارڈنگ اکیڈمی نے 86 کیٹیگریز کےلیے گریمی ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا ہے، جن میں جون بٹیسٹ11 نامزدگیوں کے ساتھ تمام امیدواروں میں سب سے آگے ہیں۔

اس کے علاوہ جسٹن بیبر، دوجا کیٹ اورایچ ای آر نے 8 نامزدگیاں حاصل کی ہیں جبکہ بلی ایلش اور اولیویا روڈریگو کو7 نامزدگیاں ملی ہیں۔ 

تازہ ترین