• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا


پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے آئندہ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین کو طلب کرلیا۔

 پی اے سی نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

چیئرمین کمیٹی رانا تنویر نے کہا کہ سب سے زیادہ کرپٹ پریکٹس ای سی سی میں ہوتی ہے، بعض لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاتا ہے۔

رانا تنویر نے کہا کہ ای سی سی چینی، گندم درآمد یا برآمد کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، حکومت ای سی سی کو نیب کے قانون سے نکال رہی ہے۔

چیئرمین پی اے سی کا کہنا ہے کہ چیئرمین نیب 7 دسمبر کو پی اے سی میں پیش ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید