• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں کرسمس پریڈ کوکچلنے کے ملزم پرفردجرم عائد

میڈیسون ( نیوز ڈیسک)امریکی ریاست وسکانسن کے وکیشا نامی شہر میں کرسمس پریڈ کو کچلنے والے حملہ آور پر فردجرم عائد کردی گئی۔ وکیشا پولیس کے سربراہ ڈین ٹامپسن نے بتایا کہ ابتدائی چھان بین کی روشنی میں ایسا کوئی سراغ نہیں ملا کہ یہ حملہ دہشت گردانہ سوچ کے تحت کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 39سالہ ملزم اس حملے سے قبل ایک گھریلو جھگڑے کے بعد اپنے گھر سے نکلا تھا ۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
یورپ سے سے مزید