• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلابی ربن پسند نہ کرنے والی لڑکیاں ٹرانس جینڈر ہوسکتی ہیں، ڈاکٹر ڈیوڈ بیل

راچڈیل (نمائندہ جنگ)بچوں کیلئے این ایچ ایس کی صنفی سروسز کا خیال ہے ایسی تمام لڑکیاں جو گلابی ربن اور ڈولیاں پسند نہیں کرتی وہ ٹرانس جینڈر ہو سکتی ہیں این ایچ ایس پورٹ مین ٹرسٹ جیسے نامور اداروں جو برطانیہ کی صنفی شناخت کے حوالے سے کام کرتے ہیں کے ساتھ خدمات سر انجام دینے والے کنسلٹنٹ سائیکاٹرسٹ ڈاکٹر ڈیوڈ بیل کی سامنے آنیوالی ایک رپورٹ سے انکشاف ہوا ہے کہ انہوں نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ محکمے میں سروس’ صرف قابل قبول وضاحت ‘ ان بچوں کیلئے ہے جو صنف کے دقیانوسی تصورات کے مطابق نہیں ہونے کے خواہشمند یا قاصر ہیں۔انہوں نے جنس سے متعلق سوال کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لیے ایک معاون گروپ جنزپیکٹ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوانوں کو تاحیات طبی علاج کے راستے پر ڈالنے کے لیے سروس کے کام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔ڈاکٹر ڈیوڈ بیل کے تبصرے رواں سال کے آغاز میں ٹرسٹ سے استعفیٰ دینے کے بعد سامنے آنا شروع ہوئے تھے ان کی 2019 کی اندرونی رپورٹ کے تقریباً تین سال بعد جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ٹرسٹ کی جینڈر آئیڈینٹی ڈیولپمنٹ سروس ʼمقصد کے لیے موزوں نہیں تھی اس وقت اس نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ بچوں کی ضروریات کو افسوسناک ناکافی طریقے سے پورا کیا جا رہا ہے اور کچھ نقصان دہ نتائج کے ساتھ زندہ رہیں گے۔ ڈاکٹر بیل نے سروس کے کام کو بلوغت کو روکنے کے لیے گیٹ وے کے طور پر بیان کیا اور کہا کہ علاج کروانے والے تقریباً 98 فیصد نوجوانوں نے بعد میں کراس سیکس ہارمونز لیے اس نے سروس ’جنس کی تعمیر‘ کا خلاصہ اس طرح کیا کہ اگر آپ کو گلابی ربن اور ڈولیاں پسند نہیں ہیں تو آپ واقعی لڑکی نہیں ہیں اور دعویٰ کیا کہ مرکز تبدیلی تھراپی کی ایک شکل کے طور پر بچوں پر منشیات اور یہاں تک کہ سرجری کو آگے بڑھا رہا ہے ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ زیادہ تر نوجوان مناسب علاج کیساتھ ہم جنس پرست بن جائیں اور وہ بھی بغیر کسی وضاحت کے فیصلہ قبول کرلیں ‘2019 کی رپورٹ میں ڈاکٹر بیل نے لکھا کہ سروس بچوں کے پس منظر کے عوامل پر پوری طرح غور نہیں کر رہی ہے جیسے کہ سابقہ بدسلوکی یا آٹزم جو ان کے منتقلی کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتے ہیںرپورٹ میں پتا چلا کہ کچھ بچوں کو صرف ایک سیشن کے بعد بلوغت کو روکنے والے ہارمونز کے لیے ریفر کیا گیا۔
تازہ ترین