• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز تعمیرات کروانے والوں کیخلاف کیوں کارروائی نہیں ہوتی، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر )امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی میں ناجائز تعمیرات کروانے والوں کے خلاف کیوں کاروائی نہیں ہوتی؟،نسلہ ٹاور کوکراچی کا بنیادی مسئلہ سمجھ کر حل کیا جائے اور بنی گالہ وحیات ریجنسی ہوٹل کی طرح دیکھا جائے۔ہم چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کہ نسلہ ٹاور کے انہدام کو فوری روکا جائے،متاثرین کے ہمراہ سپریم کورٹ جاؤں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے نسلہ ٹاور کی انہدامی کارروائی کے موقع پرمتاثرین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جماعت اسلامی مطالبہ کرتی ہے کہ شہر کے تمام ناجائز تعمیرات گرائی جائیں لیکن اس سے قبل شہریوں کو ان کا معاوضہ دیا جائے، بلڈرز مافیا سے پیسے دلوانا ریاست اور عدالتوں کا کام ہے، سندھ حکومت دو رنگی اور منافقت چھوڑدے، نسلہ ٹاور کے متاثرین کو ان کا معاوضہ دیا جائے۔

تازہ ترین