• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو: پیٹرول پمپس کی بندش پر دودھ کے کنٹینرز میں پیٹرول جمع

گزشتہ روز ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال پر عوام نے دودھ کے کنٹینرز میں پیٹرول جمع کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی جس کے بعد عوام بےحد پریشان ہوگئی تھی کیونکہ پیٹرول کے بغیر زندگی کا نظام درہم برہم ہوجانا تھا۔

ایسے میں عوام نے پیٹرول جمع کرنے کے لیے انوکھے طریقے اپنائے تاکہ اُنہیں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں پیٹرول پمپ پر ایک گاڑی موجود ہے جس میں دودھ کے کنٹینر رکھے ہوئے ہیں۔


وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص دودھ کے کنٹینر میں پیٹرل بھر رہا ہے۔

ویڈیو بنانے والے شخص نے اُس سے پوچھا کہ آپ دودھ کے کنٹینر میں پیٹرول کیوں بھر رہے ہیں؟ جس پر اُس شخص نے کہا کہ ’بھائی! ہڑتال کا اعلان ہوگیا ہے، ایسے میں پریشانی سے بچنے کے لیے ہم پیٹرول جمع کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ملک میں پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال ختم ہونے سے سڑکوں پر زندگی پھر سے رواں ہو گئی ہے، جمعرات کو ایک روزہ پیٹرول پمپوں کی ہڑتال نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی تھی۔

حکومت اور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کے نتیجے میں صورتِ حال معمول پر آ گئی ہے۔

تازہ ترین