کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری جنرل آصف باجوہ نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کئے بغیر قومی ٹیم کیدرجہ بندی میں بہتری نہیں کر سکتے، جس کے لئے وسائل درکار ہیں۔ لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہاکی اولمپکس ا میچر کھیل میں شمار ہوتا ہے، دنیا بھر میں ا س قسم کے کھیلوں کو حکومتیں یا ادارے سپورٹ کرتے ہیں۔ پاکستان کے پرولیگ میں شرکت نہ کرنے سے معاملات خراب ہوئے، اور ٹیمرینکنگ میں 13ویں سے 17 ویں نمبر پر آگئی۔ آصف باجوہ نے مزید کہا کہ وبائی صورتحال سمیت دیگر عوامل قومی کھیل کی ترقی میں رکاوٹ رہے اور ہماری ٹیمیں انٹرنیشنل تجربہ حاصل نہ کرسکیں، اب معاملات بہتر ہونا شروع ہوگئے ہیں، پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم آٹھ سال بعد عالمی ہاکی میں شریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہاکی کا سالانہ بجٹ ہمارے بجٹ سے سو گنا زیادہ ہے۔