• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبوں کو مردم شماری کی تمام سرگرمیوں میں شامل کیا جائے، اسد عمر

اسلام آباد(کامرس رپور ٹر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستان بیور ور آف شماریات کو ہدایت کی ہےکہ آئندہ مردم شماری کےلیے اسٹیک ہولڈرز کی آگاہی کے لیے صوبوں کو بھی مردم شماری کی تمام سرگرمیوں میں شامل کیا جائے اور تمام صوبائی ہیڈ کوارٹر میں سیمینار منعقد کیے جائیں، تمام سرگرمیوں کی مناسب نگرانی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ سافٹ ویئر کے ذریعے کی جائے تاکہ سرگرمیوں کی بروقت تکمیل ہو سکے

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت 7ویں مردم شماری 2022 کے حوالے سے تیسری پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا، اس موقع پر مردم شماری کے ورک پلان اور پیش رفت پر تفصیلی پریزنٹیشن دی گئی

اجلاس کو بتایا گیا کہ پی بی ایس ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کر رہا ہے اور اب تک عام انتخابات 2023 کے لیے حد بندی کے عمل کے لیے الیکشن کمیشن کو فراہمی کے لیے دسمبر 2022 میں ڈیٹا فراہم کریں گے۔

مردم شماری پر عملدرآمد کا ورک پلان سمیت ارسال کر دیا گیا ہے ، پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کے چیلنجنگ ٹائم لائنز اور بہت بڑی سرگرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پی بی ایس مختلف قومی اداروں نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن، سپارکو ، این آر ٹی سی ، نادرا اور این ٹی سی کے ساتھ تعاون کر رہا ہے تاکہ سرگرمیوں کی کامیابی سے تکمیل کے لیے خدمات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی مشاورتی ملاقاتیں اور تمام اہم تیاری کی سرگرمیاں مارچ 2022 کے آخر تک مکمل کر لی جائیں گی ، عوام کے لیے سوشل میڈیا مہم کے لیے فرم کی خدمات حاصل کرنے کا اشتہار بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ ممکنہ شراکت داروں کو حتمی شکل دینے سے پہلے خدمات کے معیار کے ساتھ ساتھ وقت کی پابندی کو بھی ذہن میں رکھنا چاہیے۔

اسد عمر نے پی بی ایس کی جانب سے اب تک کیے گئے کام کو سراہا اور ہدایت کی کہ وہ ٹائم لائنز پر سختی سے عمل کریں اور ضروری پیش رفت اور رکاوٹوں سے آگاہ رکھیں۔

تازہ ترین