• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس میں ریلیف بحال کردیا

ملتان (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب نے تاجروں اور شہریوں کے احتجاج و اصرار کو مد نظر رکھتے ہوئے پراپرٹی ٹیکس میں ریلیف پیکیج بحال کردیا جبکہ پراپرٹی ٹیکس کی یکمشت ادائیگی پر 5 فیصد اور ای پیمنٹ پر 10 فیصد رعایتی مدت میں بھی 31 دسمبر تک توسیع ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس پنجاب نے تاجروں کے پرزور اصرار پر 2014ء سے جاری پراپرٹی ٹیکس پر ریلیف پیکیج کو بحال کردیا ہے جسے جولائی 2021ء میں اچانک ختم کرنے سے پراپرٹی ٹیکس میں ہوشربااضافہ ہوگیا تھا۔ ٹیکس میں اضافہ ہونے تاجروں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی تاہم تاجروں کے احتجاج پر حکومت پنجاب نے پراپرٹی ٹیکس پر ہونیوالے اضافہ کو واپس لے کر رعایتی پیکیج بحال کردیا ہے جسے تاجر برادری اور شہریوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔
تازہ ترین