• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے، عابد علی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستانی اوپپنگ بیٹسمین عابد علی نے کہا ہے کہ ابھی ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

چٹگانگ میں پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد علی نے کہا کہ آج کا دن اچھا رہا، عبد اللّٰہ شفیق کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک ہی پلان تھا کہ کریز پر ٹھہرنا اور برے گیند کو چھوڑنا نہیں۔

عابد علی نے بتایا کہ دن کے اختتام پر گیند اسپن اور گرپ ہونا شروع ہوگیا تھا، ہم سیشن ٹو سیشن پلان کرکے کھیل رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ کل پہلا ہدف 330 رنز کو عبور کر کے سبقت حاصل کرنا ہے، ابھی ہم اچھی پوزیشن میں ہیں، اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کے 330 رنز کے جواب میں پاکستانی اوپنرز نے 145 رنز بنالیے ہیں۔ 

عابد علی 93 جبکہ اپنا ڈیبیو کرنے والے عبد اللّٰہ شفیق 52 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید