کراچی( اسٹاف رپورٹر) بھارت میں کھیلے جانے والے جونیئر ورلڈ کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستان نے مصر کو3.1سے شکست دے دی،پا کستان کی جانب سے رضوان علی کی شاندار ہیٹ ٹرک،نائب کپتان معین شکیل مین آف دی میچ قرار پائے۔
معروف بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر نے وارانسی سے کھجوراہو جانے والی انڈیگو کی کنیکٹنگ پرواز چھوٹ جانے کے بعد ٹرین کے ذریعے سفر کیا اور اس تجربے کو دلچسپ قرار دیا ہے۔
ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے اسلام آباد میں حلف اٹھالیا، صدر آصف زرداری نے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی سے عہدے کا حلف لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔
برطانیہ میں اس برس مئی میں وکٹری پریڈ کے شرکا پر کار چڑھانے والے پال ڈوئل کو 21 برس قید کی سزا سنا دی گئی۔
شکار پور کے قریبی علاقے ہمایوں کے پاس ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثر ہوگیا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے اسلام آباد کی جائیدادوں کا نیا ویلیوایشن ٹیبل معطل کر دیا۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 2 روز کے دوران 2 ملزمان نے 2 سپر اسٹور ز لوٹ لیے۔
بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے چھ گھنٹے تک فلائٹ لیٹ ہونے پر بھارتی قومی ایئر لائن ایئر انڈیا پر تنقید کی تاہم بعد میں انھوں نے اسے ڈیلیٹ کر دیا۔ 38 سالہ سوناکشی سنہا کے مطابق ان کی پرواز صبح 5 بجے کی تھی۔ یہ پرواز چھ گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہو گئی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ انھیں ابھی تک اپنی پرواز کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئی۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان بھی کیا۔
آسٹریلیا میں حملہ آور کو قابو کرنے والے شہری کے والد محمد فاتح نے کہا کہ میرے بیٹے کی بہادری سے درجنوں بے گناہوں کی جانیں بچ گئیں۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں خشک سالی کی صورتِ حال سنگین ہوتی جا رہی ہے، اس سے متعلق جامع منصوبہ بندی کر ریے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر امجد علی کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 5 جی کی سیکیورٹی گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔
متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سالم محمد الزعابی کی سندھ گورنر ہاوس آمد ہوئی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق نئے اماراتی سفیر کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک یواےای تعلقات، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فائر بریگیڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔