ایران جوہری معاہدہ بحال کرنے کے لیے مذاکرات کل ہوں گے، خبر ایجنسی کا سفارتی ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ ایران، چین، روس، جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے درمیان بات چیت کا آغاز پیر کی دوپہر ہوگا۔
مذاکرات میں ایران کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی راب مالے کی قیادت میں امریکی وفد کی بالواسطہ شرکت ہوگی۔
ایران اور چھ ممالک کے درمیان ایرانی جوہری معاہدہ دو ہزار پندرہ میں ہوا تھا، امریکا کے دو ہزار اٹھارہ میں یک طرفہ طور پر معاہدے سے علیحدہ ہونے پر ایران نے بھی معاہدے پرعمل درآمد روک دیا تھا۔