• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ، تحقیقاتی کمیشن تشکیل دینے کی درخواست پر سماعت آج

کراچی (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ(آج) پیر کی صبح سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ٹیپ اور عدلیہ پر دیگر الزامات کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے سے متعلق درخواست پر سماعت کرینگے۔

تحقیقاتی کمیشن کی تشکیل کیلئے درخواست سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر صلاح الدین احمد اور سید حیدر امام رضوی نے دائر کی ہے۔

درخواست میں سیکرٹری قانون اور چاروں صوبوں کے محکمہ داخلہ سیکرٹریز کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے منسوب آڈیو ٹیپ نے عدلیہ کے وقار کو نقصان پہنچایا ہے، آڈیو ٹیپ سے تاثر ملتا ہے کہ عدلیہ بیرونی قوتوں کے دبائو میں ہے۔

تازہ ترین