• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوادر میں ترقی برائے نام ، پینے کاپانی میسر ہے نہ بجلی، پراپرٹی ریٹ گر گئے

گوادر(اکبر جندانی/نمائندہ جنگ)گوادر میں ترقی برائے نام ، پینے کاپانی میسر ہے نہ بجلی، پراپرٹی ریٹ گر گئے، اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ،وزیراعظم سے صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

گوادر میں ترقیاتی کام سست روی کا شکار ہونے کے باعث گوادر میں پراپرٹی کے دام گر گئے، گوادر میں ترقی برائے نام رہ گئی،پینے کا صاف پانی میسر ہے نہ بجلی، گوادر اولڈ سٹی کا برُا حال ، مرکزی بازار سے گزرنےتک محال ہوگیا ہے۔

ایسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار سرمایہ کاری سے ہچکچانے لگے،ادھر گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے پاس اولڈ سٹی کو بنانے کے لئے اربوں روپوں کا فنڈ موجود ہیں لیکن ترقیاتی کام ابھی تک سُست روی کا شکار ہیں

بدقسمتی سے ہمارے حکمرانوں کو اس صورتحال کا علم ہی نہیں،گوادر میں اربوں کی سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کار پریشانی میں مبتلا ہیں، ان کاکہناہےکہ وزیراعظم کو چاہیے کہ اس صورتحال کا نوٹس لیں۔

تازہ ترین