کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاک افغان تجارت کی بحالی سے علاقےکی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی ،دونوں ممالک میں سرحدی شہروں کےرہنے والوں کو اپنے علاقے میں روز گار ملے گا ، پاکستان اورافغانستان کے درمیان صرف فروٹ اورسبزیوں کا کاروبار ہوتا ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے چمن چیمبر آف کامرس کے صدر محمد ہاشم ،سینئر نائب صدر حاجی صلاح الدین اچکزئی،نائب صدر نذر جان اچکزئی اورایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے ایک بیان میں کیا۔