• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس اور یوکرین میں ثالثی کے لئے تیار ہیں، ایردوان

انقرہ (جنگ نیوز) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے پیشکش کی ہے کہ ترکی روس اور یوکرین کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔ روس اور یوکرین کے درمیان تناؤ اس وقت عروج پر ہے اور مشرقی یوکرائن میں روس نواز باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے قریب روسی فوج موجود ہے۔ ترکمانستان سے وطن واپسی پر جہاز میں صحافیوں سے بات چیت میں ایردوان کا کہنا تھا کہ چاہے ثالثی ہو یا فریقین سے گفت شنید ترکی مسئلے کے حل میں اپنا حصہ شامل کرنا چاہتا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید