• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں نیا بلدیاتی نظامِ، ہر سطح پر مزاحمت کرینگے، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا سندھ میں پیش کردہ بلدیاتی نظام جمہوری تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔پی ایس پی ہر سطح پر اس کالے قانون کی بھرپور مزاحمت کرے گی۔ پیپلز پارٹی کی متعصبانہ سوچ اور رویے سے سندھ اور اسکے دارالخلافہ کراچی میں شدید بے چینی ہے جو بدامنی میں تبدیل ہوسکتی ہے۔ کرپٹ اورمتعصب پیپلز پارٹی نے پاکستان کی معاشی شہ رگ پر شب خون مارا ہے۔

تازہ ترین