• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جب تک نیب ہے ملکی معاملات نہیں چل سکتے: شاہد خاقان عباسی


مسلم لیگ نون کے رہنما، سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب تک نیب ہے ملک کے معاملات نہیں چل سکتے، نیب میں ایک شق ڈال دیں کہ احتساب صرف نون لیگ کے لیے ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اگر مریم نواز نے قانون توڑا ہے تو حکومت کارروائی کرے۔

نون لیگی رہنما نے کہا کہ ہم نے 5 سال کسی کو انتقام کا نشانہ بنا یا ہے؟ نیب نے کس سیاست دان سے کتنے پیسے ریکور کیئے ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ حکومت 30 سے زائد کمیشن بنا چکی ہے، پاکستان کے عوام کو معلوم ہے کہ نیب کر کیا رہا ہے، اس حکومت نے کورونا کے مریضوں کو بھی نہیں چھوڑا۔

سابق وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کی آنکھیں، منہ اور کان سب بند ہیں، آئی ایم ایف سے جو معاہدہ ہوا ہے اس سے مہنگائی کا ایک اور طوفان آئے گا۔

شاہدخاقان عباسی کا یہ بھی کہنا ہے کہ 4 وزارتوں میں چوری پر چیئرمین نیب خاموش ہیں، ملک میں کمیشن ہی کمیشن بن رہے ہیں لیکن نتیجہ سامنے نہیں آتا۔

تازہ ترین