• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، ایک روزہ تیزی کے بعد پھر مندی، 258 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج، فروخت کا دباو ،ایک روزہ تیزی کے بعد پھر مندی ،کے ایس ای 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کی کمی ، 57.39 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت گھٹ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں 38 ارب 9کرور 65 لاکھ روپے کی کمی ،لیکن کاروباری حجم میں 53.39 فیصد کا نمایاں اضافہ، تفصیلات کے مطابق منگل کو سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع کے حصول کی خاطر فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا خاص طور پر چند بڑے بینکوں کے شیئرز کی خرید و فروخت زیادہ رہی جس کے باعث مارکیٹ میں مندی ریکارڈ کی گئی ،اگرچہ کاروبار کا آغاز مثبت تھا اور ایک موقع پر 427 پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 45757 پوائنٹس تک پہنچ گیا لیکن پھر فروخت بڑھنے سے مندی کی بڑی لہر دیکھنے میں آئی اور 100انڈیکس میں 603 پوائنٹس کی کمی سے45ہزار کی حد بھی برقرار نہ رہی تاہم اختتام سے پہلے کچھ ریکوری سے کے ایس ای100انڈیکس 257.67 پوائنٹس کی کمی سے 45072.38 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، مندی کے باعث کے ایس ای 30انڈیکس بھی 120.87 پوائنٹس کی کمی سے 17429.62 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 152.15 پوائنٹس کی کمی سے 30831.91 پوائنٹس پر آگیا ، مارکیٹ میں مجموعی طور پر 345 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا، 125 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،198 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 22 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی،سرمایہ کاری مالیت 38ارب 9کروڑ 65 لاکھ 60ہزار روپے کی کمی سے 7720ارب 41 کروڑ 37 لاکھ 44ہزار روپے ہو گئی، فروخت کے رحجان کی وجہ سے کاروباری حجم 14کروڑ 32 لاکھ 27ہزار شیئرز کے اضافے سے 41کروڑ 14لاکھ 65ہزار شیئرز ریکارڈ کیا گیا ،منگل کو کاروباری حجم کے لحاظ سے حبیب بینک ، ایف نیٹ ایکوٹی، یو بی ایل ،ٹی آر جی اور ایم سی بی بینک سر فہرست رہے ، مارکیٹ میں سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت رفحان میز اور سسٹم لمیٹڈ کے شیئرز کی بڑھی جو کہ 237.63 روپے فی شیئرز تھی جبکہ سب سے زیادہ کمی نیسئلے پاکستان اور کولگیٹ پامولیو کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 109.84 روپے اور 61.67 روپے فی شیئرز تھی۔

تازہ ترین