• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائیکہ اروڑہ سابق شوہر ارباز کی لاپروائی کی عادت سے پریشان تھیں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیکہ اروڑہ اور ارباز خان کبھی بولی وڈ کے سب سے گلیمرس اور اسٹائلش کپل میں شمار کئے جاتے تھے ۔ارباز اور ملائیکہ کی شادی 1998 میں ہوئی تھی ، لیکن شادی کے 19سال کے بعد ارباز اور ملائیکہ نے طلاق لے کر اپنے مداحوں کو دھچکا دیا ۔ دونوں کا ایک بیٹا ارحان ہے جو فی الحال بیرون ملک تعلیم حاصل کررہا ہے ۔ اب ملائیکہ اور ارباز شاید ہی کبھی ایک ساتھ اسپاٹ کئے جاتے ہیں ۔ دونوں نے شادی ختم ہونے کئی سال قبل ایک چیٹ شو میں شرکت کی تھی ۔ دونوں نے آپس کی کچھ مزیدار باتیں بھی شیئر کی تھیں اور ایک دوسرے کی چڑانے والی عادتوں کا بھی انکشاف کیا تھا ۔ ملائیکہ اروڑہ نے شیئر کیا تھا کہ انہیں ارباز خان کی کس عادت پر سب سے زیادہ غصہ آتا تھا ۔ملائیکہ اروڑہ نے ارباز کے بارے میں کہا تھا کہ وہ کافی لاپروا قسم کے شخص ہیں ۔ وہ گھر کا سامان جہاں سے بھی اٹھاتے ہیں ، واپس وہاں رکھنے کی بجائے کہیں اور رکھ دیتے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں پریشانی ہوتی ہے ۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ وقت کے ساتھ ارباز خان کی یہ عادت پختہ ہوتی جارہی ہے ۔ جبکہ ارباز خان نے بھی بتایا تھا کہ انہیں ملائیکہ کی کون سی عادت نہیں پسند ہے۔ ارباز خان نے کہا تھا کہ ملائیکہ کبھی اپنی غلطیوں کو نہیں مانتی ہیں ۔ارباز خان نے کہا تھا کہ انہیں ملائیکہ کی یہ عادت بالکل پسند نہیں ہے ۔فی الحال ارباز خان جارجیا اینڈریانی کے ساتھ ریلیشن شپ میں ہیں ،اور ملائیکہ اروڑہ اور ارجن کپور ہمیشہ سرخیوں میں رہتے ہیں ۔ ملائیکہ زیادہ تر اپنی فٹنس روٹین اور شوز میں مصروف رہتی ہیں آئے دن ان کی ورک آؤٹ اور جم کی تصویریں وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔

دل لگی سے مزید