• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ممکنہ دہشت گردی، لاہور کارگو شیڈز کی سیکورٹی سخت کی جائے، سی اے اے

کراچی( اسد ابن حسن)علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر واقع چار کارگو شیڈز پر سکیورٹی بڑھانے کے لئے سول ایوی ایشن نے تمام ایئرلائن اور کارگو ہینڈلرز کمپنیوں کو مراسلہ بھجوا دیئے ہیں۔ لاہور کے ڈپٹی ایئرپورٹ مینیجر عفان وحید بٹ نے تحریر کیا ہے کہ ڈپٹی کلیکٹر کسٹم نے ایف بی آر کے خط کا حوالہ دیتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ کارگو کمپلیکس میں ممکنہ دہشت گرد کارروائی ہو سکتی ہے اور اس حوالے سے ریڈ الرٹ بھی جاری کیا جا چکا ہے لہذا تمام ایئرلائن کارگو ہینڈلرز کمپنیاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات لازمی بنائیں۔

ملک بھر سے سے مزید