• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کیلئے چٹاگانگ سے ڈھاکا پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کے خلاف دوسرا ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ڈھاکا پہنچ گئی، کھلاڑی کل سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

میزبان بنگلادیش اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ 4 دسمبر سے شروع ہوگا، دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک۔صفر کی برتری حاصل ہے۔

چٹاگانگ ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلادیش کے خلاف میچ کے آخری روز 8 وکٹ سے فتح حاصل کی، اس جیت میں پاکستانی اوپنر ز عابد علی، عبداللّٰہ شفیق اور بولرز شاہین شاہ آفریدی اور حسن کا نمایاں کردار رہا۔

چٹا گانگ ٹیسٹ کے بعد اب پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ڈھاکا میں ڈیرے ڈال لیے ہیں، 4 دسمبر سے بنگلادیش کے خلاف شروع ہونے والے ٹیسٹ کیلئے کھلاڑی 2 دن شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس کریں گے۔

تازہ ترین