• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سویڈن میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 49 فیصد اضافہ

اسلام آباد (اے پی پی)سویڈن میں کا م کرنے والے پاکستانی شہریوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 49.2 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے لے کر اکتوبر تک کی مدت میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 25.8 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلہ میں 49.2 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 15.5 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اکتوبر 2021میں سویڈن میں کام کرنے والے پاکستانیو ں نے 6.7ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں سویڈن سے ترسیلات زر کا حجم 4.3ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کے لئے سہولیات ، اقدامات اور ترغیبات کے نتیجہ میں جاری مالی سال کے پہلے چار ماہ میں سمندر پارپاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11.9 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین