• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

300 سے زائد افسران کی ترقی کی سفارش دوماہ گزرگئے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)سنٹرل سلیکشن بورڈ کے اجلاس کو دو ماہ گزرنے کے باو جود ابھی تک گریڈ20اور21میں ترقی پانے والے افسروں کے نو ٹیفکیشن جاری نہیں کئے گئے اور اجلاس کی سفارشات ایک معمہ بن گئی ہیں،300سے زائدافسران کی ترقی کی سفارش،دوماہ گزرگئے نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا، بیورو کریسی میں اضطراب اورمایوسی نظر آتی ہے۔ سنٹرل سلیکشن بورڈ کا اجلاس 28ستمبر سے 30ستمبر تک ہوا تھا۔ اجلاس میں تمام سروس گروپوں اور وزارتوں اور ڈویژنوں اور ان کے ذیلی محکموں سے تعلق رکھنے والے300سے زائد افسروں کو گریڈ 19سے20اور گر یڈ20سے21میں تر قی دینے کی سفا رش کی تھی۔ یہ سفارشات وزیر اعظم کو منظوری کیلئے بھجوائی گئی تھیں ۔ ذ رائع کے مطابق وزیر اعظم آفس نے سفارشات پر کچھ آبزرویشن دی جسے دور کیاگیا۔

تازہ ترین