• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایفل ٹاور سے بڑا شہابیہ چند دن میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا


ایفل ٹاور سے بھی بڑا شہابیہ( Asteroid) آئندہ چند دنوں میں زمین کے مدار میں داخل ہوگا۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا نے خبردار کیا ہےکہ آئندہ چند روز میں ایک ہزار فٹ کا شہابیہ زمینی مدار کے اندر 4.6 ملین میل تک آئےگا تاہم اس سے زمین پرکوئی اثر نہیں پڑے گا۔

غیر ملکی اخبار کے مطابق ناسا کے ماہرین نے بتایا ہے کہ حجم میں یہ شہابیہ ایفل ٹاور سے بڑا اور فٹ بال کے تین میدانوں کے برابر ہے۔

ناسا کا کہنا ہےکہ اس سے زمین کو کوئی خطرہ نہیں ہے تاہم ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے، اگر سب کچھ اندازوں کے مطابق رہا تو یہ شہابیہ 11 دسمبرکے روز زمین کے مدار میں 46 لاکھ میل تک آکر 14 ہزار 700 میل فی گھنٹہ کی رفتار سےگزر جائے گا۔

تازہ ترین