• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ساؤتھ افریقا میں تاخیر کا امکان

عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے باعث بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ساؤتھ افریقا میں تاخیر کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے دورہ ساؤتھ افریقا میں ایک ہفتے کی تاخیر ممکن ہے۔

بھارت اور ساؤتھ افریقا کے درمیان 3 ون ڈے اور 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز جبکہ 4 ٹی 20 میچز کھیلے جانے تھے۔

خیال رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی 9 دسمبر کو ساؤتھ افریقا روانگی شیڈول ہے۔

اس سے قبل جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے بڑھتے کیسز کے باعث جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز ختم کردی گئی ہے۔

جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کو ختم کرنے کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کی باہمی مشاورت سے کیا گیا ہے۔

تازہ ترین