• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت ترین نے سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

 خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی ہونے والی نشست پر انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کے امیدوار مشیر خزانہ شوکت ترین کے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے گئے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے 4 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے، اے این پی کے شوکت امیر زادہ اور پیپلز پارٹی کے محمد سعید کےکاغذات نامزدگی جمع ہوگئے، جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

ای سی پی کے مطابق 3 دسمبر کو امیدواروں کی فہرست جاری ہوگی، کاغذات کی جانچ پڑتال 6 دسمبر کو مکمل ہوگی، کاغذات سے متعلق اپیلیں 8 دسمبر تک داخل کی جاسکتی ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق  مقررہ ٹر یبونل اپیلوں پر فیصلہ 10 دسمبر تک کرے گا، 11 دسمبر کو امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جاری کی جائے گی۔

ای سی پی کا کہنا ہے کہ امیدوار اپنے کاغذات 13 دسمبر تک واپس لے سکتے ہیں، سینیٹ نشست کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔

تازہ ترین