• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بڑے شہروں کی رہائشی، کمرشل جائیدادوں، فلیٹس کے نئے ریٹس جاری


اسلام آباد ، لاہور ، کراچی (نمائندگان جنگ ، اسٹاف رپورٹر) ایف بی آر نے بڑے شہروں کی غیر منقولہ گھریلو، کمرشل جائیدادوں ، فلیٹس ، اپارٹمنٹس پر ٹیکس کے نفاذ کےلیے نئے سرے سے ریٹس کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔

اسلام آبادکے سیکٹر ای سیون کے فی مربع گز ڈھائی لاکھ ، ایف 6کے 2لاکھ ، ایف 7تین لاکھ پچاس ہزار ، ایف 8 کے دو لاکھ روپے ریٹس مقررکئے گئے ، لاہور کے بعض علاقوں میں مارکیٹ ریٹس سے بھی 100فیصد زیادہ قیمتیں نوٹیفائی کردی گئیں۔

 کراچی میں جائیداد کی نئی ویلیو ایشن کے مطابق 30ہزار روپے فی مربع گز اضافہ کیا گیا ہے ، مجموعی طور پر 25؍ فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ نئی منزل کی تعمیر پر ویلیو 25فیصد تک بڑھ جائے گی۔

 پشاور صدر کی رہائشی جائیداد فی مرلہ 13لاکھ 22 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 41 ہزار ،کمرشل پراپرٹی 79 لاکھ 81 ہزارکردی گئی۔ ملتان میں شہر ی حدود بھی بڑھادی گئی، فیصل آباد، گجرات، ساہیوال، حافظ آباد، قصور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ سمیت 40شہروں میں نئے ریٹس کا اطلاق یکم دسمبر 2021ء سے ہوگیا ہے۔

  تمام شہروں کی مکمل تفصیلات جنگ کی ویب سائٹ www.jang.com.pk پر دیکھیں ۔ 

اسلام آباد سے نمائندہ جنگ کے مطابق اسلام آبادکے سیکٹر ای سیون کے فی مربع گز ڈھائی لاکھ ، ایف 6کے 2لاکھ ، ایف 7 تین لاکھ پچاس ہزار ، ایف 8 کےدوو لاکھ روپے ریٹس مقررکردی گئیں ، ایف 10 ایک لاکھ 60ہزار ، ایف 11 ایک لاکھ 40ہزار، ڈی 12 ایک لاکھ ، ای 6کے 2لاکھ،ای11کےایک لاکھ 10ہزار روپےہونگے۔

ڈی 17ہائوسنگ سوسائٹی، ایف 17ایم پی سی ایچ ایس ، 55ہزار روپے فی مربع گز، جی 9، جی 10ایک لاکھ 52ہزار،بحریہ ٹائون 49668روپے فی مربع گززمین ہوگی ۔

 میلوڈی مارکیٹ میں گرائونڈ شاپ302842روپے ، آبپارہ مارکیٹ میں بیسمنٹ 76450روپے ، گرائونڈ شاپ 356452روپے کی ہوگی، بینک روڈ پر آن روڈ کمرشل 2کروڑ 97لاکھ 50ہزار مرلہ، آف روڈ کمرشل ایک کروڑ 95لاکھ پچاس ہزار، آن روڈ رہائشی جائیداد 36لاکھ روپےمرلہ ہوگی ، ویسٹریج آن روڈ ، آف روڈ کمرشل 46لاکھ 75ہزار، رہائشی آن روڈساڑھےڈ 31لاکھ ، مری روڈ آن روڈکمرشل ایک کرو ڑ دو لاکھ ، رہائشی آن روڈساڑھے 49لاکھ روپے مقرر کردی گئی۔

 ڈی ایچ اے ون آن روڈ کمرشل ایک کروڈ 27لاکھ پچاس ہزار، آف روڈ کمرشل 85لاکھ ، آن روڈ رہائشی 54لاکھ، آف روڈ رہائشی قیمت 45لاکھ روپے، عسکری ون آن روڈ کمرشل 55لاکھ 25ہزار، آف روڈ کمرشل 34لاکھ، آن روڈ رہائشی 27لاکھ، آف روڈ رہائشی 19لاکھ 80ہزار روپےہوگی ۔

 لاہور سے نمائندہ جنگ کے مطابق گلبرگ،ماڈل ٹائون،مسلم ٹائون،EME،جوہر ٹائون سمیت 35علاقوں میں نئے پراپرٹی ریٹ مقرر کردیئے گئے ۔بکر منڈی 15 لاکھ رہائشی ،کمرشل 26 لاکھ 50ہزار ،ڈھولنوال 11 لاکھ 15 ہزار ،ای ایم ای سوسائٹی( ڈی ایچ اے ) 18 لاکھ 75 ہزار،جوہر ٹائون رہائشی16 لاکھ روپے مرلہ، جوڈیشل کالونی 14لاکھ،ملتان روڈ چوہنگ سے ٹھوکر9 لاکھ 50 ہزار،فتح گڑھ 15 لاکھ ،گورومانگٹ 25 لاکھ، ہربنس پورہ 16 لاکھ روپے مرلہ مقررکردی گئی ۔

 مسلم ٹائون نیو اولڈ 27 لاکھ 50 ہزار ، پکی ٹھٹھی 27 لاکھ 75 ہزار، نیو اور پرانی انار کلی رہائشی 31 لاکھ 50 ہزار،بیڈن روڈ رہائشی 32 لاکھ 50 ہزار روپے مرلہ ہوگیا۔ 

کراچی سے اسٹاف رپورٹر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی کیلئے جائیداد کی ویلیو ایشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

 نئی ویلیو ایشن کے تحت قیمتوں میں 30؍ ہزار روپے فی مربع گز تک کا اضافہ کیا گیا ہے ، کسی بھی نئی منزل کی تعمیر پر ویلیو میں 25؍ فیصد تک اضافہ ہو جائے گا ، مجموعی طور پر بھی جائیدادکی قیمتوں میں 25؍ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ایف بی آر نے کراچی کیلئے 11؍ کیٹگریز برقرار رکھی گئی ہیں، کیٹگری اے ون میںمیں رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 12.5؍ فیصد اور کمرشل جائیداد کی قیمتوں میں 20؍ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 

کیٹگری اے ون میں اوپن رہائشی پلاٹ کی فی مربع گز قیمت 8125روپے کے اضافے سے 73125 روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے ، رہائشی تعمیر شدہ پراپرٹی کی فی مربع گز قیمت 9ہزار روپے کے اضافے سے 81 ہزار روپے فی مربع گز کر دی گئی ہے ، کیٹگری اے ون میں کمرشل اوپن پلاٹ کی فی مربع گزقیمت 30ہزار روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 50ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 80ہزار روپے کر دی گئی ، کمرشل تعمیر شدہ پراپرٹی کی فی مربع گزقیمت 11250روپے کے اضافے سے 90ہزار روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ ایک ہزار 250 روپے فی مربع گز ہو گئی ،اسی طرح کیٹگری اے ون میں رہائشی اوپن پلاٹ کی فی مربع گزقیمت73125روپے ، فلیٹس،اپارٹمنٹس کی فی مربع گز قیمت 7313روپے مقرر کی گئی ہے۔

 ڈیفنس کلفٹن ،عبداللہ ہارون روڈ،سول لائنز، گارڈن ایسٹ، کراچی ایڈمن، گلشن بلاک 17 ، پی ای سی ایچ ایس، ڈی ایچ اے ملیر، ایئر فورس سوسائٹی اے ون کٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں ۔ پشاور سے نمائندہ جنگ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کااعلامیہ کے مطابق پشاور صدر کی رہائشی جائیداد فی مرلہ 13 لاکھ 22 ہزار سے بڑھا کر 18 لاکھ 41 ہزار ،کمرشل پراپرٹی 79 لاکھ 81 ہزارکردی گئی۔

 صوبائی دارالحکومت کی رہائشی جائیداد کی قیمت میں فی مرلہ پانچ لاکھ روپے اور کمرشل جائیداد میں فی مرلہ 12 لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا، شہر میں مجموعی طورپر 360 رہائشی و کمرشل علاقوں کی جائیدادوں کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبر سے ہوگا۔ 

ملتان میں غیر منقولہ جائیدادوں کے ریٹس میں اضافہ، شہر ی حدود بھی بڑھادی گئی، شہری حدود چونگی نمبر 6سے بڑھا کرزکریا یونیورسٹی تک کردی گئی،کھاد فیکٹری کے علاقے بھی شہری حدود میں شامل کردیئے گئے ، بوسن روڈ اور گلگشت پر زیادہ فوکس ، زکریا ٹائون میں کمرشل پلاٹ 31لاکھ 20ہزار روپے فی مرلہ ہوگی ۔ 

ایڈن آرچرڈ فیصل آباد میں 10لاکھ ، لاثانی گارڈ میں 15لاکھ ،غلا م محمد آباد میں15لاکھ ،گلستان کالونی میں 30لاکھ‘پیپلز کالونی 28لاکھ‘ بٹالہ کالونی میں 16لاکھ روپے فی مرلہ مقررکردی گئی۔ 

گجرات جناح سپر مارکیٹ میں 50لاکھ روپے،چنار سینٹر53لاکھ،کچہری چوک 20لاکھ 50ہزار،رامتلائی چوک 12 لاکھ 52 ہزار،مچھلی بازار64 لاکھ 20 ہزار ہوگیا، ساہیوال کھوکھا بازار 15لاکھ ، کالج چوک کمرشل43لاکھ،گجر احاطہ10لاکھ مرلہ گولچکر سکنی19لاکھ 60 ہزار ،گرین ٹاؤن 10 لاکھ ،صدر بازار22لاکھ روپے کردیا۔ 

حافظ آباد پوسٹ آفس روڈ، ونیکے چوک، فاروق اعظم چو ک ایک کروڑ 16 لاکھ ، افضل مارکیٹ، شاہین مارکیٹ، ستارہ مارکیٹ میں ایک کروڑ 14لاکھ روپے مرلہ ہوگی ، قصور میں نیا بازار17لاکھ،فیصل بازار تا صرافہ بازار12لاکھ،غلہ منڈی بازار دالگراں 10لاکھ ،موری گیٹ کوٹ بدر دین کمرشل ریٹ 20لاکھ 57ہزار روپے مرلہ، سیالکوٹ میں عدالت گڑھا 6 لاکھ،گندم منڈی ٹو حاجی پورہ 8 لاکھ ،علامہ اقبال روڈ ٹو غوثیہ روڈ 14 لاکھ 86 ہزار،آغا کمال حیدر روڈ 9 لاکھ 65 ہزار روپے مرلہ کردیا۔ 

گوجرانوالہ ریل بازار رہائشی 38لاکھ،کمرشل ایک کروڑ86لاکھ،صرافہ بازار 60لاکھ ،سیٹلائٹ ٹائون مین مارکیٹ 24لاکھ 95ہزار،پیپلز کالونی 10لاکھ روپے مرلہ، شیخوپورہ میں چوک پیر بہار شاہ کی املاک 95لاکھ ،ریگل چوک، گلی حکیماں، گلی ککے زئیاں، اکبر بازار جہانگیر بازار ہمایوں بازار میں 70 تا 80 لاکھ روپے فی مرلہ مقرر ہوگی ۔ کوئٹہ کے نمائندہ جنگ کے مطابق کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی زمینوں کی نئی ریٹ لسٹ جاری کردیئے ، نئی قیمتوں میں 30 سے 40 فیصد اضافہ کردیا گیا، لیاقت بازار کا نیا فرنٹ ریٹ 93 ہزار500 روپے، جناح روڈ کا 83350 روپے فٹ مقرر، دیگر شہروں کے ریٹس بھی جلد جاری ہونے کاامکان ہے ۔

تازہ ترین