• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاکھوں کی چوریاں، ڈاکے، شہری تین گاریوں، 15 موٹرسائیکلوں سے ہاتھ دھوبیٹھے

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)راولپنڈی اسلام آبادمیں ڈکیتی ،سر قہ با الجبر ،نقب زنی ،راہ زنی ،چوری ،فراڈ اور خیانت مجرمانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 3 کاریں ، 15مو ٹرسائیکل اورایک رکشہ اڑا لیا گیا۔تھانہ سٹی کے علاقے میں سرور کی دختر کے پر س سے موبائل اور نقدی ،واثق کاموبائل، رتہ امرال کے علاقے میں خان زمان کا موبائل،وارث خان کے علاقے میں عبدالرحمان سے موبائل ،کینٹ کے علاقے میں منصور کی گاڑی سے موبائل نصیر آباد کے علاقے میں آصف کی جیب سے موبائل ،آر اے بازار کے علاقے میں ذوہیب کی دکان کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے مالیت کے پرندے ، سول لائن کے علاقے میں روح اللہ کے گھر کے تالے تور کر 31لاکھ 62 ہزار روپے مالیت کاسامان، روبینہ کی دو لاکھ دس ہزارروپے مالیت کی بکریاں، تھانہ سول لائن کے علاقے میں حنیف کے گھر سے نقدی، مظہر کے گھر سے گھریلوملازمہ منظوراں نے چھ لاکھ روپے مالیت کا زیور،ائیر پورٹ کے علاقے میں زبیر کا موبائل ،مورگاہ کے علاقے سے یاسر کا موبائل ،جاوید کی جیب سے موبائل چوری کرلیے گئے ۔ تھانہ گنج منڈی کے علاقے میں کامران سے موبائل اور نقدی ،رتہ امرال کے علاقے میں اویس سے موبائل،پیرودہائی کے علاقے میں شاہ زیب اورسعید خان سے موبائل ،بنی کے علاقے میں اشتیاق سے موبائل ، صادق آباد کے علاقے میں صغیر سے موبائل ،مظہرلطیف سے تین لاکھ روپے اور نوہزارپانچ سو ڈالر والا بیگ،ریس کورس کے علاقے میں عبداللہ گل کی دکان سے 25ہزارروپے مالیت کے فون،سول لائن کے علاقے میں موسی سے موبائل ،ائیرپورٹ کے علاقے میں عبداللہ سے موبائل اورنقدی ، عبدالرحمان سے موبائل ،مورگاہ کے علاقے میں شاہد سے موبائل اور نقدی چھین لی گئی ،تھانہ روات کے علاقے میں مشتاق کے چھپر ہوٹل میں داخل ہونے والے چار ڈاکوؤں نے نقدی اور موبائل چھین لیے، ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دھمکی دی کہ کسی کو بتایاتو گولی مار دیں گے ، تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں یوسف کا موٹرسائیکل دھوکہ سے ہتھیالیاگیا۔تھانہ نیوٹاون کے علاقے میں کامران نے ناصر رشید سے ایک مکان پانچ کروڑ اسی لاکھ روپے میں خرید کیامگر اس نے مکان ٹرانسفر کروانے میں ٹال مٹول کرنا شروع کردیا۔تھانہ صاد ق آباد کے علاقے میں اشفاق نے پلاٹ خریدنے کے لیے مرزا ثاقب کو دس لاکھ روپے دئیے جس نے پلاٹ دلوایانہ رقم واپس کی ۔تھانہ ویسٹرج کے علاقے میں گل نواز کے ساتھ نوسربازی کی واردات میں 49ہزارروپے ہھتیالیے گئے ۔تھانہ گو لڑہ کے علا قے جی 13 میں مختار احمد کے گھر سےڈبل بیرل گن اور گھڑی مالیت ایک لاکھ 50 ہزار روپے چوری کر لیے گئے ،تھانہ کورال کے علا قے غوری وی آئی پی میں کاظم حسین کے دفتر سے ملازم عابد اور ندیم نے 14 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی ،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے نین سکھ میں عابد علی کے گھر سے نقدی ،زیورات اور دیگر سامان مالیت 8 لاکھ روپے چوری کر لیا گیا ،اسی تھانے کے علا قے میں تنویر احمد کی جیب سے 2 لاکھ روپے کی نقدی چوری کر لی گئی۔ بھاری مالیت کے چیک ڈس آنر ہونر پر مقدمات درج کر لئے گئے۔
تازہ ترین