• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئنگ کے سلطان اور سابق لیجنڈری کرکٹر اپنی اہلیہ شنیرا سے ملنے کے لیے بےتاب ہوگئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شنیرا اکرم نے اپنی اور وسیم اکرم کی سیلفی شیئر کی ہے۔


انسٹاگرام پر شیئر کردہ سیلفی میں وسیم اکرم اور شنیرا ایک ساتھ بےحد خوش نظر آرہے ہیں۔

شنیرا نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’صرف 5 دن باقی ہیں، اُس کے بعد ہم ایک ساتھ ہوں گے اور ہمارا خاندان مکمل ہوجائے گا۔‘

اُنہوں نے وسیم اکرم سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’آپ کو دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتی۔‘

دوسری جانب وسیم اکرم نے اہلیہ کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’بیوی! آپ سے ملنے کے لیے بےتاب ہوں۔‘

واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر نے سال 2013 میں آسٹریلوی نژاد شنیرا اکرم سے شادی کی جن سے ان کی ایک بیٹی عائلہ ہے، عائلہ کی پیدائش 2014 میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین