• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع وسطی، کاروباری علاقوں میں قائم تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ضلع وسطی،جس سے شاہراہِ پاکستان گزرتی ہے ٹریفک کے مسائل کافی زیادہ ہیں خصوصا کار پارکنگ اور ٹریفک جام کی وجہ سفر کرنے والوں کو ذ ہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑتا ہے ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طحہٰ سلیم نے مصروف تجارتی و کاروباری علاقوں میں پارکنگ کے لئے متبادل جگہ فراہم کرنے کی خاطر اپنے دفتر میں تمام متعلقہ اداروں کے نمائندگان سے خصوصی اجلاس میں ٹریفک کی روانی اور مرکزی شاہراہوں پر پارکنگ کے مسائل،پیدل چلنے والوں کی دشواریوں اور پیڈسٹر ین برج کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ لیاقت آباد سُپرمارکیٹ اور سمن آباد کے علاقوں میں دکانداروں اور خریداری کے آنے والے لوگوں کے لئے متبادل پارکنگ ایریا مختص کیا جائے جبکہ مذکورہ انتظامات کی نگرانی ضلعی انتظامیہ وسطی اور بلدیہ وسطی کے متعلقہ شعبوں کی ذمہ داری ہوگی، ضلع وسطی کے مصروف کاروباری علاقوں میں قائم تجاوزات، ٹھیلوں اور پتھاروں کو فی الفور ہٹایا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی میں کسی بھی قسم کا خلل واقع نہ ہو، بار بار قانون کی خلاف ورزی والے ٹھیلے اور پتھارے داروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے لیاقت آباد سُپر مارکیٹ پر کیمپ لگایا جائے جہاں انتظامیہ کے نمائندے موجود ہوں اور تجاوزات،جارچڈ پارکنگ اور پتھاروں کو پنپنے سے پہلے ہی ختم کر دیں۔

تازہ ترین