• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے پہلے 3 کیسز سامنے آگئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا میں اومی کرون ویرینٹ پازیٹو کے 2 افراد حالیہ دنوں میں نائجیریا سے واپس آئے تھے جبکہ تیسرا متاثر شخص سوئٹزرلینڈ سے واپس آیا تھا۔

واضح رہے کہ اب تک دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے جنوبی افریقا سے سامنے آنے والی نئی قسم کو ’اومی کرون‘ کا نام دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق پریشانی کی بات یہ ہے کہ نئی قسم میں مجموعی طور پر 50 جینیاتی تبدیلیاں دیکھی گئی ہیں جبکہ اس کی نسبت کچھ عرصہ قبل دنیا کو اپنی لپیٹ میں لینے والی کورونا کی ڈیلٹا قسم میں صرف 2 جینیاتی تبدیلیاں پائی گئی تھیں۔

برطانوی طبی ماہرین کے مطابق بھی کورونا کی یہ قسم اب تک سامنے آنے والی تمام اقسام میں سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

تازہ ترین