• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متروکہ وقف املاک کی کروڑوں کی اراضی واگزار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے مختلف شہروں میں کارروائی کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک کی کروڑوں روپے مالیت کی قیمتی اراضی واگزارکرالی ، ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ میں بے ضابطگیوں پر سوموٹو نوٹس لیتے ہوئےڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کو تحقیقات کا حکم دیاتھا،سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کی زیر نگرانی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنہوں نے اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 17 میں 35 کنال اراضی، چکوال میں 507 کنال زرعی زمین ، ایک کنال کمرشل زمین، تلہ گنگ میں زرعی اور رہائشی اراضی 135 کنال 13 مرلہ اراضی واگزار کرائی گئی۔
تازہ ترین