• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، اسٹریٹ کرائمز کے خلاف علاقہ مکینوں کا احتجاج، ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نارتھ کراچی میں پولیس گشت میں کمی کے باعث اسٹریٹ کرائمز کی ں بڑھتی وارداتوں اور دوران ڈکیتی مزاحمت پر شہریوں کو زخمی اور قتل کے خلاف علاقہ مکینوں کے احتجاج باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق سرسید تھانے کی حدود نارتھ کراچی سیکٹر 11 اے کے رہائشی گزشتہ کئی ماہ ڈاکووں اور جرائم پیشہ عناصر کی وارداتوں اور پولیس کی چشم پوشی کے خلاف سڑکوں پر آگئے،مشتعل مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسلح ڈکیت گلیوں میں آزادانہ کارروائیاں کرکے علاقہ مکینوں کو انکی قیمتی اشیاء ،نقد رقم اور طلائی زیورات سےمحروم کردیتے ہیں ایک ہفتے کے دوران 20 سے زائد اسٹریٹ کرائمز کی وارداتیں ہوچکی ہیں تاہم پولیس کی جانب سے شہریوں کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ علاقوں میں دکانداروں سے بھی لوٹ مار معمہ بن گیا ہے، مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرسید پولیس اور ایس ایس پی آفس میں تحریری شکایت پہچانی گئیں لیکن پولیس چند مخصوص جگہوں پر ہی اسنیپ چیکنگ کے نام پر شہریوں سے مبینہ لوٹ مار میں اور رشوت وصول کر کےغیر قانونی پورشنز بنانے والے بلڈر کے تحفظ میں مصروف نظر آتی ہے۔

تازہ ترین