• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھند یا سموگ کے دوران گاڑیوں کے مابین مناسب فاصلہ ضروری

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایس پی پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن ہمانصیب کی زیر ہدایت موبائل ایجوکیشن یونٹ نے ملتان کے مختلف ہائی ویز پر دھند یا سموگ میں حادثات سےبچاو اورروڈ سیفٹی وٹریفک رولزکےمتعلق آگہی مہم کا آغاز کیا ہوا ہے اس دوران شہریوں کو دھند یا سموگ میں حادثات سے بچاؤ اور روڈسیفٹی وٹریفک رولز کےمتعلق آگاہی لیکچرز اور پمفلٹس دیےجا رہے ہیں اور اس سلسلہ میں بستی ملوک، بہاولپور بائی پاس اور وہاڑی چوک میں ہائی ایس،ٹیکسی اوربس اسٹینڈ،میں روڈ سیفٹی شوزاور کیمپس( سیمینار )کا بھی انعقاد کیا گیا۔انچارج موبائل ایجوکیشن یونٹ ملتان اسسٹنٹ سب انسپکٹر روف حسن نے شہریوں کو لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ دھند یا سموگ کے دوران ہائی ویز پر حد نگاہ صفر ہوجاتی ہےجسکی وجہ سے حادثات پیش آتے ہیں دھند میں ہمیشہ گاڑیوں کے درمیان مناسب فاصلہ رکھنا چاہیےسیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں فوگ لائٹس کا استعمال بھی لازمی کریں۔ دھند میں تیز رفتاری کسی بھی بڑے حادثے کا باعث بن سکتی ہے اس لیےرفتارکم رکھیں اور قافلے کی صورت میں سفر کریں ہائی ویز پر لگے سائن بورڈ اور روڈ مارکینگ کو ملحوظ خاطر رکھیں اپنی گاڑیوں کی فرنٹ اور بیک لائٹس درست حالت میں رکھیں سست رفتار گاڑیوں کے پیچھے لائٹس یا رفلیکٹر اسٹیکرز لازمی لگائیں موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال لازمی کریں دوران سفرکسی بھی مسئلہ یا حادثے کی صورت میں ہائی ویز پر پٹرولنگ پولیس کی ہیلپ لائن1124 پر کال کرکے مدد حاصل کی جا سکتی ہےسب سے اہم بات شدید دھند کے باعث غیر ضروری سفر سے بچں اور دوسروں کو بھی بچنےکی تلقین کریں ۔مزید موبائل ایجوکیشن نے معلوماتی لٹریچر بھی تقسیم کیے۔
تازہ ترین