• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیو خوشبو کے کہنے پر بنائیں، ملزم کاشف کا اعتراف

لاہور میں تھیٹر کے بیک اسٹیج پر ادکاراؤں کے کپڑے بدلنے کی ویڈیو ریکارڈنگ کے معاملے نے نیا رخ اختیار کرلیا۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے گرفتار ملزم کاشف کے اعترافی بیان پر اداکارہ خوشبو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

ملزم کاشف نے اپنے بیان میں کہا کہ فنکاروں کے لباس بدلنے کی ویڈیو اداکارہ خوشبو کے کہنے پر بنائیں۔

ایف آئی اے کو دیے گئے بیان میں ملزم نے مزید کہا کہ اداکارہ خوشبو کی تھیٹر مالک ملک طارق اور دیگر فنکاروں سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

ملزم کاشف نے یہ بھی کہا کہ اداکارہ خوشبو نے مجھے اداکاراؤں کی کپڑے بدلتے ویڈیو بنانے پر معاوضہ بھی دیا تھا۔

ایف آئی اے نے تصدیق کی ہے کہ ملزم کاشف کے موبائل فون سے اداکاراؤں کے بیک اسٹیج لباس بدلنے کی ویڈیوز ملی تھیں۔

تازہ ترین