• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنے کی ملک گیر کٹائی 20 دسمبر سے بھرپور ہونے لگے گی

اسلام آباد (حنیف خالد) سندھ اور پنجاب بھر میں 20دسمبر سے گنے کی کٹائی زور شور سے شروع ہو جائیگی۔ اسکے نتیجے میں سندھ اور پنجاب کی وہ شوگر ملیں جنہوں نے اپنے یارڈ پر نو کین کے بینرز آویزاں کر رکھے ہیں‘ انکے یارڈ بھی سندھ اور پنجاب کے کاشتکاروں کی طرف سے گنے کی وافر سپلائی کے باعث بھرنے لگیں گے‘ اور شوگر ملیں پوری گنجائش کے مطابق چینی بنانا شروع کر دیں گی۔ 31دسمبر 2021ء تک چینی کے ایکس ملز ریٹ ملک بھر میں 81/82روپے کلو تک آنے کا امکان ہے۔ یہ بات پنجاب شوگر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر ایگزیکٹو ممبر ماجد ملک نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

تازہ ترین