• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حفظان صحت کی خلاف ورزی پر 3ہوٹلز سیل، مالکان کو جرمانہ

پشاور ( جنگ نیوز )خیبر پختونخواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص صفائی اور حفظان صحت کے اصولوں کے خلاف ورزی پر 3 ہوٹلز سیل کردیتے ہوئے مالکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا۔ کارروائی ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی شاہ رخ علی خان کی ہدایت پر کی گئی، جس کے دوران خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا۔ کارروئی کے دوران مختلف گاڑیوں سے چورن، چھالیا اور مس لیبل چپس برآمد کرکے موقع پر تلف کیا گیا۔ دیر لوئر میں سیٹیزن پورٹل پر موصول شکایت پر کارروائی کے دوران ایک ریسٹورنٹ کو مضر صحت کیمکلز کے استعمال اور صفائی کی ابتر صورتحال پر جرمانہ کیا گیا۔ مالاکنڈ یو نیورسٹی میں کینٹین کا معائنہ کیا گیا، اور صفائی کا معیار بہتر بنانے کیلئے امپرومنٹ نوٹسز جاری کیا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں درابن روڈ پر کارروائی کے دوران ایک ہوٹل کا معائنہ کیا گیا۔ دوران انسپکشن ہوٹل میں صفائی کی حالت نہایت خراب پائی گئی، فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر ایکشن لیتے ہوئے ہوٹل کو سیل کردیا۔ صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی خوراک سے وابستہ مختلف کاروباروں کا معائنہ کیا گیا، اور فوڈ ورکرز کو خوراک کا معیار مزید بہتر بنانے کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی گئی ۔
تازہ ترین