• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز، کراچی کیلئے بجلی 3.75 روپے مہنگی

کراچی(خبرایجنسی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی،نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی

دسمبر کے بلوں میں وصولی کی جائیگی۔نوٹیفکیشن کے مطابق فیول ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت 3روپے 75 پیسے فی یونٹ بڑھا دی گئی ہے،کے الیکٹرک کے مطابق بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی۔

لاگو کیے گئے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر29 نومبر میں سماعت کی تھی۔

تازہ ترین