• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر  ماڈل و اداکارہ میرب علی سے  مقابلہ جیت لیا ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر ایک فین کی جانب سے ہانیہ عامر اور میرب علی کے درمیان مقابلہ کروایا گیا۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ’ تو ہو جائے مقابلہ پھر؟‘ اور ساتھ میں ان دونوں خوبرو اداکاراؤں کی تصویروں کا کولاج شیئر کیا گیا۔


اس پوسٹ کو سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے لائیک کیا گیا اور متعدد نے اس پر کمنٹ کے ذریعے اپنے خیالات اور پسندیدگی کا اظہار بھی کیا۔

انٹرنیٹ صارفین کا اس پوسٹ پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے ہانیہ عامر کو زیادہ ووٹ  دیئے گئے جبکہ آٹے میں نمک کے برابر صارفین نے میرب علی کا انتخاب کیا۔

ہانیہ عامر کے ایک مداح کا اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں کہنا تھا کہ ہانیہ عامر کا کوئی مقابلہ ہی نہیں ہے، وہ بہت با صلاحیت اداکارہ ہیں۔


تازہ ترین