• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوشل میڈیا جمہوریت کیلئے بڑا خطرہ ہے،ترک صدر

انقرہ (جنگ نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا جمہوریت کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق ترکی کی حکومت آن لائن جعلی خبریں اور معلومات پھیلانے کےلیے قانون لا رہی ہے لیکن تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اس سے آزادی اظہار پر پابندی لگے گی۔

نئے قانون کے تحت جعلی خبریں پھیلانا جرم تصور ہوگا جس کی سزا پانچ برس تک قید ہو سکتی ہے۔ ترکی سوشل میڈیا ریگولیٹر بھی تشکیل دے گا۔

ہفتے کو ایک ویڈیو پیغام میں طیب ادوغان نے کہا کہ ’جب سوشل میڈیا منظر عام پر آیا تو اسے آزادی کی علامت سمجھا گیا لیکن اب یہ جمہوریت کےلیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

تازہ ترین