مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر ، عائشہ سیف کو بیاہ لے گئے، جس کی تفصیلات، تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آرہی ہیں۔
مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات پورے جوش وخروش سے جاری ہیں، گزشتہ روز جنید صفدر کی بارات کی تقریب تھی۔
جنید صفدر نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر پاکستانی ڈیزائنرحسن شہریار یٰسین (HSY) کی آف وائٹ شیروانی اور میچنگ کی پگڑی کا انتخاب کیا۔
دوسری جانب دلہن عائشہ سیف الرحمٰن بنٹو کاظمی کے سنہرے رنگ کے لباس کے ساتھ ہیروں اور زمرد کے زیورات پہنے بہت خوبصورت لگ رہی تھیں۔
مریم نواز نے اپنے بیٹے جنید صفدر کی زندگی کے سب سے اہم اور خوشی کے موقع پر مشہور ڈیزائنر نومی انصاری کے ڈیزائن کیے ہوئے سبز رنگ کے جوڑے کا انتخاب کیا۔
یاد رہے کہ جنید صفدر اور عائشہ سیف کا نکاح 22 اگست کو لندن میں ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اِن کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز بھی خوب وائرل ہوئی تھیں۔