• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی سے ن لیگ نے خانیوال میں تشدد کا سہارا لیا، علی حیدر گیلانی

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ بدقسمتی کی بات ہے خانیوال ضمنی الیکشن میں ن لیگ نے تشدد کا سہارا لیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ن لیگی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمے کی ایف آئی آر کے عکاس کے ساتھ  علی حیدر گیلانی نے پیغام بھی درج کیا۔

انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ کی سربراہی میں ن لیگ کے مسلح افراد پیپلز پارٹی کے امیدوار کے گھر میں گھسے۔

علی حیدر گیلانی نے مزید کہا کہ ن لیگ کا پی پی امیدوار کے گھر پر حملہ سیاسی روایت اور ہماری ثقافت کے خلاف ہے۔

پی پی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی کی بات ہے کہ خانیوال کے ضمنی انتخاب میں ن لیگ نے تشدد کا سہارا لیاہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی طاقت کلاشنکوف اور گلو بٹ نہیں بلکہ عوام کا ہم سے پیار ہے۔

تازہ ترین