• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’سارے ووٹ مریم نواز لے جائیں گی ‘

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی خوبصورتی کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کے ووٹ پکّے کر لیے۔

جنید صفدر کی شادی پر مریم نواز کی غیر معمولی خوبصورت اور بناؤ سنگھار نے سوشل میڈیا پر خوب ہل چل مچا رکھی ہے۔

مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی سنگیت، مایوں اور مہندی کی رسم سے لے کر شادی تک ہر دن کا پہناوا اور سنگھار قابل دید تھا جس کی نا صرف سوشل میڈیا بلکہ متعدد حلقوں میں بھی خوب باز گشت رہی۔

مریم نواز کی خوبصورتی کو دیکھتے ہوئے کئی سوشل میڈیا صارفین کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہنا ہے کہ ’مریم نواز ہم سے ووٹ لے جائے گی۔‘

سوشل میڈیا کے کئی صارفین کا مریم نواز کی وائرل ہوتی پوسٹس پر یہ بھی کہنا ہے کہ ’سیاست سے ہٹ کر مریم نواز واقع میں بہت خوبصورت اور جازب نظر خاتون ہیں۔‘

تازہ ترین