• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنیدصفدر کو وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

تصویریں بشکریہ انسٹاگرام فین پیجز
تصویریں بشکریہ انسٹاگرام فین پیجز

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے محمد جنید صفدر کی شادی  کی تصویریں وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین  ان کی جاذب نظر شخصیت کے دیوانے ہوگئے اور انہیں وزیر اعظم بنانے کا مطالبہ کر ڈالا۔

دُلہن اور اپنی والدہ کے بناؤ سنگھار سے ہٹ کر جنید صفدر بھی اپنی شادی کی ہر تقریب میں نہایت خوبصورتی اور سلیقے سے تیار ہوئے اور خوب لوگوں کے دلوں میں گھر کیا۔

جنید صفدر کو دیکھتے ہوئے ٹوئٹر صارفین کا کہنا ہے کہ ’جنید صفدر کو پاکستان کا اگلا وزیراعظم بننے کیلئے درخواست دینی چاہیے کیوں کہ جنید صفدر وزیراعظم عمران سے زیادہ خوبصورت ہیں۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ شب محمد جنید صفدر کی بارات تھی جبکہ اس سے قبل جنید صفدر اور اُن کی اہلیہ عائشہ سیف کی شادی کی تقریبات کا آغاز تقریباً پچھلے ہفتے سے ہی ہو چکا تھا۔

جہاں اس شادی میں جنید صفدر اور عائشہ سیف کو انٹرنیٹ صارفین کی خوب توجہ مل رہی ہے وہیں پی ایم ایل کی قیادت مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی تصویریں اور  آواز کا جادو جگاتی خوب ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

دوسری جانب  دولہا جنید صفدر بھی کسی گلوکار سے کم نہیں ہے، جنید صفدر نے بھی اپنی شادی کی مختلف تقریبا ت میں گانا گا کر خوب داد وصول کی ہے۔

جنید صفدر کی نہ صرف آواز بلکہ خوبصورتی کے بھی سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین